
لاہور میں ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم نے ریلوے ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق مذکورہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کو شدید زخمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ ریلوے ملازم کو پچھلے 6 ماہ سے جی پی فنڈ نہیں ملا تھا۔
خودکشی کی کوشش کرنے والا ریٹائرڈ ملازم آج اپنے کیس کے لیے دفتر آیا تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ حکام کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر ریٹائرڈ ریلوے ملازم دل برداشتہ ہو گیا اور ہیڈکوارٹر کی بالائی منزل سے کود گیا۔
Comments are closed.