جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ریٹائرڈ ملازمین کی درخواست پر 4 ہفتوں میں جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ بلدیات کے ریٹائرڈ ملازمین کی درخواست  پر فریقین سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

عدالت عالیہ میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار گریڈ 11 سے گریڈ 16 کے ملازم تھے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ درخواست گزار کو قانون کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد 2 ماہ میں واجبات ادا کیے جانے چاہیے تھے تاہم گریجویٹی و دیگر واجبات ادا نہیں کیے جا رہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ بہبود آبادی میں ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے معاملے پر درخواست گزار کے وکیل سے 11 دسمبر کو جواب پر اعتراضات طلب کر لیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ محکموں کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں سندھ حکومت، کے ایم سی، ٹی ایم سی گلشن اور جناح ٹاؤن شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.