ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

ریفرنس واپس ہو جانے کا مطلب کیس سے ملزم کی بریت نہیں : اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی ملزم کے خلاف ریفرنس واپس ہو جانے کا مطلب کیس سے اس کی بریت نہیں ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے آدم امین چوہدری کیس میں فیصلہ جاری کیا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے قرار دیا ہے کہ نیب کورٹس سے ریفرنس صرف دوسری عدالتوں کو منتقل ہو سکتے ہیں۔

اپنے حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ ریفرنس صرف نیب کو واپس کیے جانے کا قانون میں تصور موجود نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ نیب مقدمات کو دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے سے متعلق احتساب عدالتوں کی مدد کرے۔

عدالت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ نیب نئے حقائق سامنے آنے پر ضمنی ریفرنس بھی احتساب عدالت کی اجازت سے دائر کر سکتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا اپنے حکم میں یہ بھی کہنا ہے کہ منجمد اکاؤنٹس سے متعلق احکامات بھی نئی متعلقہ عدالتیں ہی ختم کر سکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.