ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

ریحان نے ٹیسٹ ڈیبیو کو زندگی کا سب سے اچھا دن قرار دے دیا

انگلینڈ کی جانب اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ریحان احمد نے ٹیسٹ ڈیبیو کو اپنی زندگی کا سب سے اچھا دن قرار دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے اچھا دن ہے۔

واضح رہے کہ ریحان احمد نے اپنے ڈیبیو پر دو وکٹیں حاصل کیں، جن میں سعود شکیل کی بڑی وکٹ بھی شامل ہے۔ 

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی بولنگ پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کوشش کر رہا تھا کہ گیند کو دونوں جانب (گگلی اور لیگ بریک) گھماؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ کا حصہ بننے پر خوش ہوں، انگلینڈ ٹیم کی نمائندگی ایک شاندار تجربہ ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نےمجھے بیک کیا۔

ریحان احمد نے بتایا کہ میں ثقلین مشتاق کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا، اتنی کم عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا شاندار تجربہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شین وارن سے جب ملا تھا ان سے اچھی ٹپس ملی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.