عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سینٹرل کمیٹی کے رکن ملک عبیداللّٰہ کاسی کو 7 روز بعد بھی بازیاب نہ کرایا جا سکا۔
عبیداللّٰہ کاسی کی عدم بازیابی کے خلاف اے این پی کی جانب سے بلوچستان کے شہر ہرنائی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء کی جانب سے عبیداللّٰہ کاسی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گا ہے۔
واضح رہے کہ عبیداللّٰہ کاسی کو گزشتہ ماہ 27 جون کو بلوچستان کے نواحی علاقے کچلاک سے اغواء کیا گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.