gay byu hookups charlotte hookup bars being honest about wanting hookup reddit dailydot hookup app the hookup game download my uber hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رپورٹ میں پی ٹی آئی کی غیرقانونی فنڈنگ کی تصدیق ہوئی ہے، اکبر ایس بابر

 اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی رپورٹ میں پی ٹی آئی کی غیرقانونی فنڈنگ کی تصدیق ہوئی ہے۔

کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ آڈٹ رپورٹس اور پی ٹی آئی کی بینک اسٹیٹمنٹس میں تضاد ہے، اسکروٹنی کمیٹی

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ کوئی تباہی پر جشن منانا چاہتا ہے تو میں اور آپ روکنے والے کون ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن رپورٹ میں غیر قانونی فنڈنگ کی تصدیق ہوئی، اسکروٹنی کمیٹی کے ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی نے 2013 کی فنڈنگ کی تفصیل دینے سے انکار کیا۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی میں ہم نے پی ٹی آئی کی غیرقانونی فنڈنگ کے ثبوت دیے، اسکروٹنی کمیٹی ریکارڈ میں غیر ملکی کمپنیوں کی فنڈنگ کی فہرست موجود ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تو ابھی شروعات ہیں، بہت سی چیزیں ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.