روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے والے کس قدر مطمئن ہیں؟ اسٹیٹ بینک نے 116 ممالک میں رہنے والے 10 ہزار پاکستانیوں کی رائے جاننے کا سروے کیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ڈپازٹرز کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جس پر بینک نے سروس کے حوالے سے سروے کیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں 98 فیصد افراد نے سوالنامے کے جوابات دیے۔ سروے میں ایک سوال روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کا سبب پوچھا۔
سروے کے 70 فیصد افراد نے بتایا کہ اپنے اہل خانہ کی سپورٹ کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولا ہے۔
سروے کے 11 فیصد شرکاء آر ڈی اے کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں اور 22 فیصد ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے والے 69 فیصد افراد اکثر جبکہ 9 فیصد افراد اسے بالکل استعمال نہیں کر رہے ہیں۔
Comments are closed.