یورپی یونین نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے دو علاقوں کو تسلیم کر نے کی کاروائی کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے پہلے پیکیج کا اعلان آج کیا جائے گا۔
یہ بات یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین اور یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر کے ذریعے بتائی۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں روس کی جانب سے یوکرین کے دو علاقوں دونیسیک اور لوہانسک کو یوکرین کا حصہ نہ سمجھنے اور اسے علیحدہ تسلیم کرنے کے فیصلوں کو غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کی خود مختاری اور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ روس کے اس غیر قانونی اقدام پر اس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے پہلے حصے کا اعلان آج کیا جائے گا۔
Comments are closed.