یورپین کمیشن نے کہا ہے کہ یورپین یونین نے روس کی جانب سے گیس روکے جانے کے بعد اپنے گیس کے استعمال میں 20 فیصد کمی کر کے دکھادی۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ یورپین کمیشن اعلامیے کے مطابق یورپین یونین نے روس کی جانب سے یورپ کو مجبور کرنے کےلیے جب گیس کی ترسیل روکی تو ’ری پاور یورپ‘ کے نام سے یونین نے ایک متبادل پروگرام ترتیب دیا۔
اس پروگرام کے تحت یورپ نے فوری طور پر رواں موسم سرما کےلیے نہ صرف اپنے گیس کے ذخائر بھرے بلکہ طے کیا کہ یورپ کے تمام ممبر ممالک گیس کے استعمال میں 15 فیصد بچت کریں گے۔
اس حوالے سے آج یورپین یونین نے جو بیان جاری کیا اس میں کہا گیا ہے کہ ’روس کے منصوبوں کے برعکس یورپ نے اس موسم سرما میں محفوظ رہنے کے لیے کافی توانائی حاصل کرلی ہے۔‘
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ’یورپیوں کی کوششوں کی بدولت ہم نے اپنے گیس کے استعمال میں 20 فیصد کمی کی ہے، جو جولائی میں ہمارے مقرر کردہ 15 فیصد ہدف سے کافی زیادہ ہے۔‘
اس حوالے سے یورپین کمیشن کی جانب سے اعلامیے کے ساتھ ہی ایک گراف چارٹ بھی دیا گیا ہے جس میں مختلف ممالک کی اس حوالے سے کارکردگی پیش کی گئی ہے۔
Comments are closed.