یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس خوراک کی عالمی قلت کو ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس یوکرینی بچوں کواغوا کرکے یوکرین سے نفرت سکھا رہا ہے، یہ واضح نسل کشی ہے۔
زیلنسکی کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہو کر روس کو شکست دینی چاہیے۔ ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتیں اور توانائی ان چیلنجز سے نمٹنے پر مرکوز کرنا ہوں گی۔
یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روس کو اپنی سرزمین پر واپس جانا چاہیے۔
Comments are closed.