روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد درجنوں قیدی اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے۔
یوکرین کے صدارتی مشیر آندریے یرماک نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ روس نے 116 یوکرینی فوجیوں کو رہا کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رہا کیے گئے قیدیوں میں وہ اہلکار بھی شامل ہیں جنہوں نے ماریوپول پر روسی حملوں کا دفاع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ خیرسون علاقے میں لڑنے والے اور بخموت شہر میں تعینات کیے گئے اسنائپرز کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف روس کے وزارت دفاع کے حکام نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے میں یوکرین نے 63 فوجی اہلکاروں کو رہا کیا ہے۔
Comments are closed.