ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

حیدرآباد سکھر موٹر وے کرپشن اسکینڈل، 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

بینکنگ کورٹ کراچی نے حیدرآباد سکھر موٹر وے کرپشن اسکینڈل کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے ملزمان مظفر چانڈیو، سعود الحسن اور ذیشان لاڑک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق ملزم مظفر چانڈیو مختیار کار کے عہدے پر تعینات تھا جبکہ ذیشان لاڑک سندھ بینک کا ملازم ہے۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم سعود الحسن سابق ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم کا رشتے دار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.