ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

کراچی: شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلا کر مار ڈالا

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ایل 1 میں شہریوں نے دو مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بعد زندہ جلا دیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں  نے مبینہ ڈاکوؤں پر تشدد کرنے کے بعد زندہ جلا یا، جھلسنے والے دونوں مبینہ ڈاکو دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے مبینہ ڈاکوؤں کی لاشیں اسپتال روانہ کردی گئیں۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر پولیس روانہ کر دی، دونوں ملزمان نے سرجانی کے علاقے میں پیٹرول پمپ لوٹنے کی کوشش کی، پمپ پر موجود افراد نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر آگ لگا دی۔

معروف عثمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور دو موبائل فون ملے، جبکہ دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.