روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سرگئی لاوروف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفد کی سطح پر بات چیت کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف موجودہ حکومت میں پہلی مرتبہ پاکستان آرہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.