بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روسی حملے کے باوجود بندرگاہوں سے اناج برآمدگی کی تیاریاں جاری، یوکرین

روسی حملے کے باوجود یوکرینی بندرگاہوں سے اناج برآمدگی کی تیاریاں جاری ہیں، یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات ترسیل کرنے کے لیے تکنیکی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

روس نے آج یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ پر میزائل حملہ کیا جس سے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اوڈیسا بندرگاہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ فرحان حق کا کہنا ہے کہ انتونیو گوتریس نے اوڈیسا بندرگاہ پر مبینہ حملوں کی واضح طور پر مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین نے گزشتہ روز یوکرینی بندرگاہوں سے اناج برآمدگی کے معاہدے کا عہد کیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ خوراک کے عالمی بحران سے نمٹنے اور دنیا میں لاکھوں ضرورت مند لوگوں کی تکالیف کم کرنے کے لیے اناج برآمدگی کے معاہدے پر عملدرآمد ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس، یوکرین اور ترکی کی طرف سے معاہدے کی پاسداری کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.