ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

روسی حملوں میں 400 بچے ہلاک ہوئے، یوکرین کا دعویٰ

یوکرین کا کہنا ہے کہ ملک میں روسی حملوں میں اب تک 400 سے زائد یوکرینی بچے مارے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 16 ہزار 295 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوکرینی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملوں میں اب تک 437 یوکرینی بچے مارے جاچکے ہیں جبکہ 837 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔

روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک یوکرین میں جنگ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.