اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

رواں مالی سال قرضوں، واجبات کا حجم 2 ہزار 768 ارب روپے بڑھ گیا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بیرونی قرض ستمبر 2022 کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ 

ایس بی پی کے مطابق پاکستان کے قرضوں اور واجبات کا حجم ستمبر 2022 62 ہزار ارب روپے سے زائد ہے، ملکی قرضوں اور واجبات کا حجم جون 2022 تک 59 ہزار ارب روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال قرضوں اور واجبات کا حجم 2 ہزار 768 ارب روپے بڑھا ہے، حکومت نے رواں مالی سال 1937 ارب روپے قرض لیا۔

پاکستان کے مجموعی قرض میں حکومت کے ذمہ 51 ہزار ارب روپے اور مقامی قرض 31 ہزار ارب روپے ہے، جبکہ بیرونی قرض 18 ہزار ارب روپے ہے۔

نجی شعبے کا قرض 3596 ارب روپے ہے، آئی ایم ایف کا قرض 1731 ارب روپے ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے بیرونی واجبات کا حجم 2440 ارب روپے ہے، حکومتی اداروں کا قرض 1470 ارب روپے ہے۔

اجناس کی فنانسنگ کے لیے 1126 ارب روپے کا قرض ہے، بیرونی سرمایہ کاری کی انٹرکمپنی بیرونی قرضوں کا حجم 998 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.