رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا، پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 32 منٹ پر ہوگا، صبح 9 بحکر 13منٹ پر چاند گرہن عروج پر ہوگا۔
چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 11 بجکر 51 منٹ پر ختم ہوگا، امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔
رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا، جو پاکستان میں جزوی دکھائی دے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.