رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج ہوگا۔ جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا تاہم کئی ممالک میں اس کو دیکھا جاسکے گا۔
چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو جزوی گرہن 12 بج کر 19 منٹ پر لگے گا، جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجکر 47 منٹ پر ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق ایشیا اور یورپ کے بیشتر ممالک، شمالی اور مغربی افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا اور آسٹریلیا میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔
آج ہونے والے اس جزوی چاند گرہن کا کل دورانیہ تین گھنٹے 28 منٹ اور 24 سیکنڈز ہوگا، عمومی طور پر یہ گزشتہ ایک ہزار سال میں سب سے طویل دورانیے کا چاند گرہن ہوگا۔
Comments are closed.