ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے آؤٹ لک 2021 جاری کردیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کےمطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے اور آئندہ سال پاکستان کی جی ڈی پی 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
اے ڈی بی کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے، 2021 میں صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے جب کہ مینو فیکچرنگ اور تعمیراتی شعبے میں بڑھوتری دکھائی دے رہی ہے ، ریٹیل اور ٹریڈ شعبے کی بحالی سے سروسز سیکٹر میں ترقی ہورہی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق کپاس کی پیداوار میں کمی اور زرعی شعبہ کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے، 2021 میں مہنگائی کی شرح8اعشاتیہ 7 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
اے ڈی بی کا کہنا ہےکہ نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے لیے ایس ایم ایز کو سپورٹ کیا جائے، پاکستان کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرے جب کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرے۔
Comments are closed.