بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمیز کی بطور PCB چیئرمین تقرری خوش آئند ہے: عاطف رانا

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے رمیز راجہ کی پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

عاطف رانا کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کا لیگز کے حوالے سے بہت ایکسپوژر ہے، وہ پی ایس ایل کے فنانشل ماڈل کے چیلنجز کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں گے۔

سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ، سابق کپتان اور گورننگ بورڈ میں پیٹرن وزیراعظم عمران خان کے نامزد رمیز راجہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے پوری دنیا میں کرکٹ کھیلی ہو ئی ہے، امید ہے وہ کرکٹ سے متعلق اچھے فیصلے کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے گورننگ بورڈ اجلاس میں سابق کرکٹر رمیز راجہ کو بلا مقابلہ پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.