بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمیز راجہ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں شرکت متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کو مدعو کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ قائمہ کمیٹی کو پی سی بی کے معاملات اور قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر بریفنگ دیں گے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس کل بروز پیر ہو گا۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں دوسری بریفنگ ہو گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) رمیزراجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پچز اور کوچنگ ٹھیک نہیں ہے،ڈومیسٹک کوچزکے ساتھ میٹنگ کی،20 فیصد ڈومیسٹک کوچزکوتبدیل کرنا ہے،امپائرنگ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کام کرنا پڑےگا، پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں امپائرنگ نیچے گئی ہوئی ہے

اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں بھی رمیز راجہ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں بریفنگ دے چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.