بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمیز راجہ کا بورڈ کے اخراجات کم کرنے کا حکم

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے فوری طور پر بورڈ ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو فوری طور پر اخراجات کم کریں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ملازمین کو اخراجات کم کرنے کا پیغام ان سے ملاقات میں دیا، انہوں نے بورڈ ملازمین سے دو روز قبل عمران خان انکلوژر میں خطاب کیا تھا، جس میں ڈائریکٹرز سے لیکر لوئر اسٹاف اور گراؤنڈ اسٹاف کے تمام ملازمین موجود تھے۔

پی سی بی کے مطابق رمیز راجہ نے صوبائی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر

رمیز راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بتایا کہ انہوں نے پرائم منسٹر ہاؤس اور آفس کے کیسے اخراجات کم کئے، ہمیں بورڈ میں اخراجات کم کرنا ہیں، دو کی بجائے ایک کپ چائے پئیں، اے سی کم استعمال کریں اور دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، نمبر ون ٹیم نہیں ہوگی تو ہم سب کے رہنے کا جواز نہیں ہے، ہمیں رہنے کے لئے کام کرنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے دبے الفاظ میں بڑی تنخواہوں والوں کو بھی پیغام دیا کہ ہمیں کام کرنا ہے اور اپنی موجودگی کا جواز بتانا ہے، میرا فوکس صرف کرکٹ ہے ہمیں کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے بہت کام کرنا ہے، گراس روٹ لیول کو بہتر کرنا ہے اورپچز کا معیار اچھا کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.