پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رمیز راجا پہلی مرتبہ کراچی پہنچ گئے۔
رمیز راجا نے کراچی میں تاجر برادری کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔
پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی 2 روزہ دورے پر کراچی آئے ہیں، جس کا مقصد کرکٹ اکانومی کو بہتر کرنے کیلئے مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز سے ملاقات کرنا ہے۔
کراچی آنے کے بعد رمیز راجہ نے بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں، جس میں کرکٹ میں گراس روٹ پر سرمایہ کاری، خاص طور پر اسکول کرکٹ کی اسپانسرشپ پر بات کی گئی۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان کرکٹ بورڈ کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے اقدامات کرنا ہے۔
Comments are closed.