ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

رمضان میں پانی کی کمی سے بچنے کیلئےفرحت بخش مشروبات

رمضان میں روزہ رکھنے اور گرمی کی شدت کے سبب ڈیہائیڈریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جسے روزہ افطار کے بعد پانی کی مطلوبہ یا زیادہ مقدار استعمال کر کے بچایا جا سکتا ہے۔

افطار کے دوران یا بعد میں اگر سادہ پانی کے علاوہ گھر میں ہی تیار کیے جانے والے صحت اور فرحت بخش مشروبات کا استعمال کر لیا جائے تو پانی کی کمی دور ہونے کے ساتھ صحت پر بھی متعدد فوائد مرتب ہوتے ہیں اور افطار کے دوران تلی ہوئی مضر صحت غذاؤں کے استعمال کے اثرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کھانے پینے کی وہ اشیا جنھیں طویل عرصے تک شیلف میں رکھنے اور محفوظ بنانے کے لیے جو طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے وہ مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے اور ویکسین کے اثرات کو غیر موثر کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گرمیوں کے موسم میں عام روٹین سے ہٹ کر پانی پینے کا استعمال بڑھا دینا چاہیے تاکہ براہ راست دماغ پر اثر انداز ہونے والی شکایت ڈیہائیڈریشن سے بچا جا سکے جبکہ رمضان کے دوران دن میں ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔

دوسری جانب رمضان کے آتے ہی بے شمار افراد میں وزن کم کرنے کی خواہش جاگ جاتی ہے، ماہرین کے مطابق روزے کا مطلب ہی صحت ہے، رمضان کے دوران پانی کی کمی کی شکایت دور کرنے، وزن میں کمی اور تلی ہوئی غذاؤں سے اجتناب کر کے وزن سے متعلق اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ہر موسم میں با آسانی مارکیٹ میں دستیاب سلاد میں شمار کیے جانے والا کھیرا گرمی کی شدت کم کرنے سمیت ڈیہائیڈریشن یعنی کی پان ی کی کمی سے بھی بچاتا ہے، موسم گرما میں کھیرے کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس کے صحت پر متعدد حیرت انگیز فوائد مرتب ہوتے ہ

ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ورزش سے قبل کڑک بلیک کافی کا استعمال کر لیا جائے تو جسم میں موجود اضافی چربی تیزی سے جلتی ہے۔

رمضان کے دوران روزہ ہونے کے سبب دن میں پانی کا استعمال نہیں کیا جا سکتا مگر روزہ افطار کرنے کے بعد پانی کے زیادہ استعمال اور مختلف اقسام کے خوش ذائقہ، فرحتبخش مشروبات کے استعمال سے روزہ دار کی فوراً توانائی بحال ہو جاتی ہے،  بھوک کا احسا س بھی کم ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وزن میں صحتمندانہ طریقے سے کمی بھی آتی ہے ۔

مندرجہ ذیل مشروبا ت کا استعمال رمضان کے دوران نہات مفید ثابت ہو سکتے ہیں:

گنے کا رس

گنے کا جوس فوراً توانائی بحال کر کے تروتازہ اور فرحت بخش محسوس کرواتا ہے، تھکاوٹ دور کرتا ہے اور گردوں کی صحت کے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

سخت پتوں پر مشتل کانٹے دار جنگلی پودے ایلویرا کو گھیکوار بھی کہا جاتا ہے، ایلو ویرا کے پتوں میں موجود لیس دار مادہ انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، اسے براہ راست کھانے سمیت خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے وائرل، انفیکشن اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے قوت مدافعت مضبوط اور نیند پوری کرنا تجویز کیا جاتا ہے مگر مصروف، بھاگتی دوڑتی روٹین کے دوران نیند کے مسائل بڑھ جاتے ہیں اور قوت مدافعت کمزور پڑنے لگتا ہے جس کا علاج گھر میں موجود دیسی مسالوں سے بنائے گئے مشروب سے کیا جا سکتا ہے ۔

ناریل کا پانی

ناریل کا پانی صحت بخش مائع ہے، ناریل کا پانی بد ہضمی اور تیزابیت کا بہترین علاج ہے اور اس کے استعمال سے انسان خود کو ہلکا اور توانا محسوس کرتا ہے، ناریل کے پانی میں تخم بالنگا ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، ناریل کا پانی پیٹ پھولنے کی شکایت سے بھی بچاتا ہے۔

کھیرے کا ڈیٹاکس واٹر ، اسموتھی

رمضان ہر انسان کو جسم سے مضر صحت مادوں کو ڈیٹاکس کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، اس دوران جسم ’انٹرمٹینٹ فاسٹنگ‘  کی حالت میں ہوتا ہے، روزہ افطار کے بعد اگر غذا کے ساتھ کھیرے سے بنا ڈیٹاکس واٹر یا اسموتھی کا استعمال کر لیا جائے تو نظام ہاضمہ سمیت قوت مدافعت بھی بہتر کام کرنے لگتا ہے اور انسانی جسم سے مضر صحت مادوں کا صفایا ہو جاتا ہے ۔

طبی ماہرین کی جانب سے صحت مند زندگی اور لمبی عمر کے حصول کے لیے دن کی غذا میں میں دو حصے پھل اور 3 حصے سبزیوں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔

گلاب کی پتیوں سے بننے والی میٹھی غذا گل قند کے استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں بہتر نیند، قبض سے نجات، تیزابیت، اپھار جیسی بے شمار شکایات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

گل قند کا استعمال

لال گلاب کے پھولوں سے تیار مٹھائی گل قند نا صرف گرمی کی شدت کم کرتی ہے بلکہ فرحت بخش احساس بھی جگاتی ہے، روزہ افطار کرنے کے بعد اگر میٹھے کے طو ر پر گل قند کا استعمال کر لیا جائے یا پھر اسے پانی یا دودھ میں شامل کر کے پی لیا جائے تو غذا جَلد ہضم ہو جاتی ہے اور بھاری پن بھی محسوس نہیں ہوتا ہے۔

لیموں پانی

لیموں پانی طبی ماہرین کی جانب سے ہر موسم میں تجویز کیا جاتا ہے، لیموں صحت، قوت مدافعت بہتر بنانے اور وٹامن سی کی بھر پور مقدار حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

لیموں پانی ناصرف ایک سستا ترین ڈیٹاکس واٹر ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ گردوں کی صفائی کے لیے بھی بہترین مشروب قرار دیا جاتا ہے۔

لیموں پانی کے استعمال سے وزن میں کمی آتی ہے، طبیعت کا بھاری پن دور ہوتا ہے اور غذا جَلد ہضم ہوتی ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.