لاہور:ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پنجاب میں تین سو سے زائد رمضان بازار قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بازار 25 شعبان سے لگائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرزراعت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ 25شعبان سے309رمضان بازارلگائےجائیں گے اور رمضان بازارمیں آٹا،چینی، سبزیاں رعایتی نرخ پر دستیاب ہوں گی۔ سینئرصوبائی وزیرعلیم خان نے ویڈیولنک کےذریعےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا رمضان بازاروں میں آٹامقررہ قیمت سےکم نرخ پر فراہم کیا جائے گا۔فیصلہ پیکیج سفارشات تیار کرنے کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا اور اشیائے خورونوش پرسبسڈی کی فراہمی کیلئےمختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
اس موقع پرچیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ رمضان بازاروں میں کوروناایس اوپیزپر مکمل عمل درآمد کرایاجائے۔
The post رمضان میں عوامی ریلیف کے لیے بڑا فیصلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.