بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے کلو کے امدادی نرخ پر دستیاب ہوگی،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے کلو کے امدادی نرخ پر دستیاب ہوگی۔

عثمان بزدار نے چینی اور دیگر اشیاء کی فراہمی اور نرخ کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا ہے، عثمان بزدار رمضان بازاروں کا دورہ کرکے اشیاء کی دستیابی کا جائزہ لیں گے۔

عثمان بزدار نے صوبائی وزراء، سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ بازاروں کے دورے کر کے روزانہ رپورٹ پیش کریں، مارکیٹوں میں چینی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنائیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ چینی کا ایکس مل نرخ 80 روپے اور مارکیٹ ریٹ 85 روپے کلو تک ہے،رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے کلو کے امدادی نرخ پر دستیاب ہوگی۔

رمضان سے پہلے ہی ملک میں چینی کی قلت شدید ہوگئی، ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 2 روز سے چینی غائب ہے، چینی کی دستیابی میں دو ہفتے مزید لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی مصنوعی منہگائی کرنیوالوں کخلا ف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری ہے، چینی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان بازاروں میں 3 سال پرانے نرخ پر اشیاء خوردونوش فروخت کی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.