پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت بہت ضروری تھی، محمد رضوان کے ساتھ وکٹ پر پلان کرکے اننگز کھیلی، کوشش تھی کہ دونوں ہی ہدف کو مکمل کریں تاکہ ریکارڈ بن سکے لیکن میرے آؤٹ ہوجانے سے ریکارڈ نہ بن سکا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیت اہم تھی کیونکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہم اچھا نہیں کھیلے تھے، میں پچھلے میچ میں اچھا اختتام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔
بابر اعظم نے کہا کہ رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے روزہ رکھ کر میچ کھیلنا مشکل ہوتا ہے، رضوان نے جیسی اننگز اور پورا میچ کھیلا قابل تعریف ہے۔
کپتان پاکستان ٹیم نے بتایا کہ فخر زمان سے بات ہوئی کہ نیچے آکر وہ تیز کھیل سکتا ہے، فخر نے اوپننگ کیلئے نہیں کہا ٹیم پلان پر ہی عمل کیا ہے۔
Comments are closed.