بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رضوان میچ سے قبل ICU میں تھے

 قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان دو روز اسپتال میں داخل رہے وہ آئی سی یو میں تھے ، ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے میچ کے بعد کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  رضوان میچ سے قبل 9 نومبر کو چیسٹ انفیکشن کے سبب دو روز اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل رہے۔

ڈاکٹر نجیب نے بتایا کہ رضوان ناقابل یقین طور پر میچ سے پہلے صحتیاب ہوئے اور میچ کیلئے فٹ قرار پائے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بُلند کیا ۔

بابر اعظم نے کہا کہ’شکست کے بعد ہم سبھی درد اور تکلیف میں ہیں کیونکہ ہم ایک میچ ہارے ہیں جس کی وجہ سے فائنل میں جانے سے رہ گئے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں یہاں آپ کو کہنا چاہوں گا کہ ہم نے اس شکست سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اس شکست کے لیے کسی ایک کھلاڑی پر اُنگلی نہ اُٹھائیں۔‘

کپتان نے کہا کہ ’کسی ایک کھلاڑی کو شکست کی وجہ نہ ٹھہرائیں، یہ نہ بولیں کہ اس نے ایسا کردیا یا اُس نے ویسا کردیا، ہماری ٹیم کا اتحاد قائم رہنا چاہیے۔‘

کپتان نے کہا کہ ’کسی ایک کھلاڑی کو شکست کی وجہ نہ ٹھہرائیں، یہ نہ بولیں کہ اس نے ایسا کردیا یا اُس نے ویسا کردیا، ہماری ٹیم کا اتحاد قائم رہنا چاہیے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.