اسلام آباد میں سول جج عاصم کی اہلیہ، ملزمہ سومیہ عاصم کے ہاتھوں تشدد کا شکار بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے۔
پروفیسر جودت سلیم نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ کمسن رضوانہ کی طبیعت قدرے بہتر ہے، آپریشن کے بعد رضوانہ کے زخموں میں انفیکشن میں کمی آئی ہے۔
پروفیسر جودت سلیم کا بتانا ہے کہ سر، چہرے، کمر کے زخموں کا انفیکشن ختم کرنے کے لیے آپریشن کر کے پٹیاں کی جا رہی ہیں، پٹیوں کے بعد انفیکشن میں کمی آنا مثبت اور خوش آئند ہے۔
پروفیسر جودت سلیم نے کہا ہے کہ رضوانہ کے زخموں کا انفیکشن ختم ہونے کے بعد پلاسٹک سرجری کی جائے گی، سر پر زخم عین درمیان میں ہے، رضوانہ ابھی صرف بیٹھ رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کمسن بچی رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔
فیصلے کے مطابق ریکارڈ سے حقیقت معلوم ہوئی ہے کہ کمسن بچی رضوانہ گزشتہ چھ ماہ سے ملزمہ سومیہ عاصم اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔
Comments are closed.