ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

رانی پور: پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی مبینہ تشدد سے جاں بحق

سندھ کے شہر رانی پور میں پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔

نوشہرو فیروز کے رہائشی ندیم علی کی بیٹی کے جسم پر تشدد کے نشانات کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

طویل عرصے علاج نہ ہونے سے سر کے زخم میں کیڑے پڑگئے، سر کا انفیکشن آنکھوں میں اتر گیا، گردے اور جگر بھی متاثر ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے ورثا کے بیانات لیے ہیں، جسم پر تشدد کے نشانات نہیں۔

متوفی بچی کی والدہ نے کہا کہ ہم غریب ہیں، ہماری بچی حویلی میں کام کرتی تھی، فون پر بتایا گیا بچی پیٹ میں درد کی وجہ سے انتقال کرگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.