سابق وزیراعظم عمران خان نے کار سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر برطانوی وزیراعظم رشی سوناک پر جرمانہ عائد ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی نظام عدل پر سوالات اٹھا دیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ہی قانون کی حکمرانی ہے جہاں کوئی ا س سے بالاتر نہیں، یہ ہی عمل خوشحال قوموں کو غریبوں ممالک سے ممتاز کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خوشحال قوموں میں کوئی این آر او نہیں، کوئی قبضہ گروپ نہیں ، طاقتور کے بارے میں سچ ٹوئٹ کرنے پر کوئی حراستی تشدد بھی نہیں کیا جاتا کیوں کہ نظام عدل کمزوروں کی حفاظت کرتا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انصاف ہی ریاست مدینہ کی بنیاد تھی۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے گزشتہ روز سوشل میڈیا کیلئے کلپ بنانے کی خاطر مختصر وقت کیلئے کار سیٹ بیلٹ کھولی تھی۔
ویڈیو سامنے آنے پر رشی سونک نے معذرت بھی کی تھی لیکن ٹریفک پولیس نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا۔
Comments are closed.