جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں 2 رشتے دار ملزمان نے گھر میں معصوم بچیوں کو اکیلا دیکھ کر 1 کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور دوسری سے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ رحیم یار خان کے چک 77 کے علاقے میں پیش آیا جہاں پلاٹ کے تنازع کی رنجش پر 2 قریبی رشتے دار بچیوں کو اکیلا دیکھ کر محنت کش کے گھر میں داخل ہو گئے۔
ایک ملزم نے 9 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم کے ساتھی نے دوسری 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بچیوں کی والدہ گھریلو تنازع پر پہلے ہی گھر چھوڑ کرچلی گئی تھی جبکہ بچیوں کا محنت کش باپ محنت مزدوری کے لیے گھر سے باہر تھا۔
Comments are closed.