جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

راولپنڈی: 6 علاقوں اسمارٹ لاک ڈاون لگ گیا

حکومت پنجاب نے راولپنڈی کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر راولپنڈی کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گوجر خان کے 3 اور ٹیکسلا کے 1 علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق متاثرہ 6 علاقوں میں 27 اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

راولپنڈی میں تکبیر لین محلہ اڈیالہ، جوڈیشل اپارٹمنٹس، محلہ گلشن سعید چکری روڈ، لین نمبر 5 پشاور روڈ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.