وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری زندگی کا مشن ہے کہ طاقتور کو کمزور اور کمزور کو طاقتور کیا جائے، راولپنڈی میں کوئی بدمعاش کسی کی جائیداد پر قبضہ نہیں کرسکتا۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پچھلے سال سے کوشش کر رہا ہوں کہ راولپنڈی میں یونیورسٹی کا قیام ہوسکے، آج نالہ لئی کا پی سی ون منظور ہوگیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سی ایس ایس میں ٹاپ کرنے والی خاتون راولپنڈی میں رکشا ڈرائیور کی بیٹی ہے، راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی ہونی چاہیے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نالہ لئی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے، 26 سال سے نالہ لئی ایکسپریس وے کا خواب دیکھ رہا تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مجھے کہا تھا شیخ رشید بچیوں کی تعلیم پر زور دینا، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی کیونکہ ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے، رنگ روڈ منصوبہ، ویمن یونیورسٹی کی منظوری پر وزیر اعلیٰ کا شکر گزار ہوں، انشاء اللّٰہ آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ میں 74 سال سے کوئی کالج نہیں بنا، ہم نے بنایا، ڈھوک حسُو کے کالج میں 5 ہزار بچیاں زیر تعلیم ہیں، 25 دسمبر کو نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
Comments are closed.