بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں کمی

راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں آج کمی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسپتال حکام کے مطابق بینظیر بھٹو اسپتال میں1، ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی کے 3 جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈینگی کے 8 مریض داخل ہوئے ہیں۔

پاکستان میں ایک بار پھر ڈینگی بخار نے سر اُٹھا لیا ہے، ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے سیکڑوں کیسز سامنے آچکے ہیں جن کی تعداد زیادہ تر پنجاب میں پائی جا رہی ہے، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ملک بھر کے لوگوں کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

دوسری جانب رواں سال پنجاب سے اب تک ڈینگی وائرس کے 23 ہزار 866 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ اس دوران صرف لاہور میں ڈینگی کے 17 ہزار 203 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

ملک میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ڈینگی مریض انتقال کر گئے۔

ادھر محکمۂ صحت کے مطابق سردی بڑھتے ہی خیبر پختون خوا میں بھی ڈینگی کے کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.