بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی میں عمران ریاض کیس کی سماعت، فیصلہ محفوظ

اینکر پرسن عمران ریاض خان کے کیس کی سماعت راولپنڈی میں اسپیشل مجسٹریٹ پرویز خان کی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

وکیل کے دلائل پر مجسٹریٹ نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت ایف آئی اے سے متعلقہ کیسز سن سکتی ہے۔

دوران سماعت اسپیشل مجسٹریٹ پرویز خان نے کہا کہ میں ایف آئی اے کا مجسٹریٹ ہوں، مجھے جج کی کرسی اللّٰہ نے دی ہے، جب تک وہ چاہیے گا، میں اس پر ہوں۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ عمران ریاض کا کیس پولیس کیس ہے، اس عدالت میں کیسے پیش کیا جاسکتا ہے؟ یہی ہمارا لیگل پوائنٹ ہے۔

اس پر وکیل عمران ریاض نے عدالت سے درخواست کی کہ اینکر پرسن کا کیس خارج کردیا جائے۔

اس سے قبل آج اٹک سول مجسٹریٹ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے عمران ریاض کے ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے معاملے کو اپنے دائرہ اختیار باہر قرار دے کر راولپنڈی کی ایف آئی اے عدالت کو منتقل کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.