راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال سے 3 ماہ کا بچہ اغوا ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق خاتون میڈیکل چیک اپ کے لیے گئی تو 3 ماہ کا بچہ اپنی 10 سالہ بیٹی کو دے دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون واپس آئی تو بچہ بیٹی کے پاس نہیں تھا، جس نے والدہ کو بتایا کہ ایک خاتون بچے کو لے گئی ہے۔
پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ 10 سے 15 منٹ بعد واپس آئی تو بچہ غائب تھا۔
خاتون نے بیان دیا کہ واپسی پر میں نے اسپتال انتظامیہ کو کہا کہ گیٹ بند کریں تاکہ بچہ باہر نہ لے جایا جاسکے۔
بچے کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے گیٹ بند نہ کیے اور نہ ہی میری کوئی مدد کی۔
Comments are closed.