رانی پور میں 10 سالہ ملازمہ پر مبینہ تشدد سے ہلاکت کے کیس میں لاپرواہی برتنے پر رانی پور کے معطل ایس ایچ او کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بچی کی موت سے متعلق غلط بیانی پر نجی اسپتال کے ڈاکٹر کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔
گرفتار ڈاکٹر نے تشدد کے بجائے بچی کی موت بیماری قرار دی تھی جبکہ پولیس نے بھی میڈیکل اور پوسٹ مارٹم نہیں کرایا۔
قبل ازیں مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مرکزی ملزم اسد شاہ اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں قتل اور تشدد کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
پولیس نے ملزم اسد شاہ کو گرفتار کیا جبکہ اس کی اہلیہ فرار ہوگئی ہے، ملزم کو آج عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان مقتولہ سے کام زیادہ لیتے تھے، تنخواہ بھی نہیں دیتے تھے، معمولی بات پر تشدد کیا جاتا تھا۔
والدین کے مطابق فون پر بچی کے بیمار ہونے کی اطلاع دی گئی بعد میں انتقال کا بتایا گیا۔
دوسری جانب ایس پی کا کہنا ہے کہ آج عدالت سے قبر کشائی کی اجازت لے کر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
Comments are closed.