بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا عیش بہادر کی پارٹی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ رانا عیش بہادر نے انتہائی مشکل حالات میں پارٹی کیلئے لازوال جدوجہد کی۔ ان کی پیپلز پارٹی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سینئر رہنما اور ممتاز قانون دان رانا عیش بہادر کے انتقال پر پی پی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا کہ آج پیپلز پاٹی ایک بہادر اور مخلص رہنما سے محروم ہوگئی۔ رانا عیش بہادر پیپلز پارٹی کے ورکرز کی آواز تھے۔

 چودھری اسلم گل نے کہا کہ رانا عیش بہادر نے دوبار پیپلز  پارٹی کی ٹکٹ پر صوبائی نشست کیلئے الیکشن لڑا۔

انہوں نے آمریت میں قید و بند اور شاہی قلعہ کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ رانا عیش بہادر لاہور ہائیکورٹ کے نائب صدر اور بینکنگ کورٹ کے جج بھی رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.