اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے فواد چوہدری کا بیان مسترد کردیا اور انہیں محتاط رویہ اپنانے کی تجویز دے دی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے اپوزیشن سے بات چیت نہیں کرتے۔
انہوں نے فواد چوہدری کی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پہلے دن سے یہ بات طے تھی کہ وزیراعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آرہے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مس کمیونی کیشن کی کوئی بات ہی نہیں ہے، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم اپوزیشن سے بات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ خوشامد کسی نے کی ہے تو وہ فواد چوہدری ہیں، وفاقی وزیر کو چاہیے کہ محتاط رویہ اپنائیں، میٹنگ میں بہت جامع اور مفصل بریفنگ دی گئی۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہاکہ میٹنگ میں کوئی مرحلہ ایسانہیں تھا کہ کوئی اڈے مانگ رہا ہو، یہ تو سیاسی نعرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈا کوئی مانگ رہا ہے، یا انکار کیا گیا اس نوعیت کی کوئی بات میٹنگ میں نہیں ہوئی۔
Comments are closed.