مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
لاہورکی انسدادِ منشیات عدالت کے جج کا تبادلہ ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
نون لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ پر 15 کلو منشیات برآمد ہونے کا الزام ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےمقدمہ درج کر رکھا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.