لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر ملزمان کو منشیات برآمدگی کیس میں آج طلب کیا تھا۔
رانا ثناء اللّٰہ لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت میں آج پیش ہوئے، تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ سمیت دیگر کے خلاف منشیات کی برآمدگی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Comments are closed.