وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، راستوں کی بندش پر عوام سے معذرت خواہ ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ان خیالات کا اظہار امن و امان سے متعلق اجلاس کے دوران کیا ،اس موقع پر نفاذِ قانون کے اداروں نے انہیں بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ قانون شکنوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، بروقت کارروائیوں سے بیشتر راستے بحال ہوچکے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو ذاتی طور پر مانیٹر کررہا ہوں، جس نےقانون ہاتھ میں لیا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام کو پریشان نہیں دیکھ سکتا، راستے بند کرنا قابل مذمت ہے، میں نے ٹریفک بحال کرنے پر انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور اُن کی فرض شناسی کو سراہا۔
Comments are closed.