راجن پور میں محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکار کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے 2 نایاب نسل کے پرندے تلور اور شکار کا سامان برآمدکرلیا گیا۔
علاقہ گوٹھ مزاری میں محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی، انسپکٹر وائلڈ لائف محمد اسلم کے مطابق غیر قانونی شکارکرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انسپکٹر وائلڈ لائف محمد اسلم کے مطابق ملزمان سے 2 پرندے تلور اور شکار کاسامان برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان پر بھاری جرمانہ عائد کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
محمد اسلم کا کہنا تھا کہ نایاب پرندوں کا تحفظ ہمارا اہم فریضہ ہے اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔
Comments are closed.