best hookup apps that aren't a scam hookup Roosevelt New Jersey hookup Colmar best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راجستھان میں راجپوت برادری کی دلت بارات میں شرکت

بھارت میں چھوٹی ذات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ  بدسلوکی کے کئی واقعات موجود ہیں لیکن راجھستان میں پہلی بار راجپوت برادری کے لوگوں نے دلت دولہے کی بارات میں شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، بھارت کی ریاست راجھستان کے ضلع برمر کے ایک گاؤں میں راجپوت برادری کے لوگوں نے ایک دلت دولہے کو گھوڑی پر بٹھایا اور اس کی بارات لے کر گئے۔

یہ مناظر دیکھ کر آس پاس کے سب لوگ بہت حیران تھے اور اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں راجپوت برادری کے لوگوں کو دلت دولہے کو گھوڑی پر بٹھائے، اس کی بارات لے کر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہر کوئی اس راجپوت برادری کے اس اقدام کی تعریف کرتا نظر آرہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، گاؤں کی ایک ٹیچر کی بیٹی ریکھا کی 18 فروری کو شادی ہونی تھی کہ اس سے پہلے دولہے کی جانب سے گھوڑی پر بیٹھ کر بارات لے کر جانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

جس پر اپنے معاشرے کو ایک مثبت پیغام دینے کے لیے گاؤں میں موجود اونچی ذات کے نیب سنگھ سودھا اور سماجی کارکن سوا روپ سنگھ نے مل کر دلت دولہے کو گھوڑی پر چڑھایا اور اس کی بارات لے کر گئے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.