سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے بیٹوں حسنین مرزا اور حسام مرزا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے۔
عدالتِ عالیہ نے حسام مرزا اور حسنین مرزا کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
ریٹرننگ افسر نے این اے 223 سے امیدوار حسام مرزا کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔
آر او نے پی ایس 70 سے امیدوار حسنین مرزا کے کاغذات بھی مسترد کیے تھے۔
دوسری جانب گزشتہ روز ان کے والدین فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں خارج کر دی گئی تھیں ۔
اپیلیں خارج ہونے کے بعد فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا انتخابی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے این اے 223 ، پی ایس 70، 71 اور 72 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
Comments are closed.