بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

معروف کاروباری شخصیت اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ ذمے داری کی ادائیگی کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، ایم کیو ایم رہنما، اراکین اسمبلی، تاجر برادری، پاک بحریہ و فضائیہ کے اعلیٰ افسران اور کامران ٹیسوری کے اہل خانہ شریک ہوئے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کامران ٹیسوری سے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور صوبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہر متعلقہ فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.