بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپان: سیاحتی ویزوں پر عائد پابندیاں ختم

عالمی وباء کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کی بعد حکومت جاپان نے سیاحتی ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی۔

پابندی اُٹھنے کے بعد اب سیاحت، کاروبار اور فیملی سمیت تمام ویزے جاری ہوسکیں گے۔

جاپانی وزارت خارجہ کے مطابق اب جاپان آمد کی یومیہ حد پچاس ہزار کو ختم کردیا گیا ہے۔

اب توقع کی جارہی ہے کہ ویزوں پر پابندی کے خاتمے سے جاپان کی معیشت کو 35 ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

دوسری جانب جاپانی سفارتی حکام کے مطابق پاکستان میں ویزے انٹرویو اور کاغذات کی تصدیق کے بعد جاری ہونگے جبکہ ویزا انٹرویو کے لیے پہلے کاغذات کی جانچ پڑتال اور بھر اپائنمنٹ لینا ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جاپان دنیا بھر کے لیے سیاحتی ویزوں کے اجرا کا عمل تیز کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.