بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکیہ کے وزیر خارجہ کے 19 اکتوبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان

ترکیہ کے وزیر خارجہ کے 19 اکتوبر کو پاکستان پہنچنےکا امکان ہے، ان کے ہمراہ وفد بھی آئے گا جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا رواں برس کے آخر میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر دفتر خارجہ حکام کے ہمراہ مہمان خصوصی کا استقبال کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک وزیر خارجہ میولت چاواش اولو پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور تباہی پر اظہار یکجہتی کریں گے۔

ترک وزیر خارجہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے امدادی کیمپوں کا دورہ بھی کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق میولت چاواش اولو پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں شریک ترکیہ کے رضاکاروں سے بھی ملیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک وزیر خارجہ کے دورے سے قبل ترک سفارتخانہ ترک کھانوں کی نمائش بھی کرے گا، معروف ترک شیف براق ازدامیر بھی اس نمائش میں شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق براق ازدامیر نے 2020 میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.